کار موٹروے سے نیچے جا گری، شخص جاں بحق تین افراد زخمی
سیال موڑ سے تقریباً 5 کلومیٹر قبل موٹروے لاہور سائیڈ پر کار حادثہ پیش آیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیال موڑ کے قریب موٹروے لاہور سائیڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹروے سے نیچے جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ،ریسیکیوحکام کے مطابق سیال موڑ سے تقریباً 5 کلومیٹر قبل موٹروے لاہور سائیڈ پر کار حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایات پر ریسکیو ایمبولینس SGA-18 فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئی،موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر موٹروے سے نیچے جا گری، جس میں سوار چار افراد حادثے کا شکار ہوئے ۔
حادثے میں 60 سالہ لال دین ولد خیر دین، ساکن خیبر پختونخوا، سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے ، جبکہ 38 سالہ اکرام اﷲ ولد گوہر علی کو معمولی چوٹیں آئیں،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اکرام اﷲ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، زخم کی صفائی اور ڈریسنگ کے بعد درد کم کرنے کا انجیکشن لگایا،حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر دو افراد، 50 سالہ کفیل احمد ولد نذیر احمد، ساکن پشاور، اور 38 سالہ ابرار الحق ولد عبدالمقیم، ساکن خوشاب، کو سر پر چوٹیں آئیں۔ دونوں زخمیوں کو ریسکیو ٹیم کی آمد سے قبل ایف ڈبلیو او کی ایمبولینس کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments