سیکرٹری یونین کونسل ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لئے 10 ہزاررشوت لیتے ہوئے گرفتار

سیکرٹری یونین کونسل ڈیتھ  سرٹیفکیٹ کے لئے 10  ہزاررشوت لیتے ہوئے گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکرٹری یونین کونسل کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لئے سائل سے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے میونسپل کمیٹی میانوالی میں چھاپہ مار کر محلہ عالم خیل کے شہری عامر حیات خان سے اس کی خالہ صادو خاتون کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ کے لئے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے رشوت کی رقم برآمد کر کے ملزم کے خلاف رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...