انٹر کالجیٹ بوائز اینڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ اختتام پذیر

 انٹر کالجیٹ بوائز اینڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ اختتام پذیر

چیمپئن شپ میں مختلف کالجز کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کیساتھ شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی انٹر کالجیٹ بوائز اینڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئن شپ میں مختلف کالجز کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔بوائز کرکٹ چیمپئن شپ میں گورنمنٹ امبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کی، سپیریئر کالج سرگودھا نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج بوائز بھاگٹانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میں سپیریئر کالج سرگودھا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ کالج ویمن سلّانوالی نے دوسری جبکہ دی ریڈر کالج ویمن سرگودھا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن تعلیمی بورڈ سرگودھا چوہدری محمد انیس صادق گجر نے کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ سے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...