پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد کامیابی کے قریب ہے ، :عبدالوہاب

 پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد کامیابی کے قریب ہے ، :عبدالوہاب

عوام کو جلد خوشخبری ملے گی ،دوآبہ میں پٹرولیم لیوی کے خلاف دستخطی کیمپ میں خطاب

میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھائی، آج اس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔ پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد کامیابی کے قریب ہے ، عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نیازی نے دوآبہ میں پٹرولیم لیوی کے خلاف دستخطی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کے نتیجے میں 9 اکتوبر 2026ء سے 7 نومبر 2026ء کے دوران پٹرول کی قیمت میں تقریباً 43 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 14 روپے کمی ہو چکی ہے۔

اس سے قبل جماعت اسلامی نے مقامی اور درآمدی تیل کی یکساں قیمت وصول کرنے کی نشاندہی کی تھی، جس پر ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کی خطیر کمی کی گئی۔ مجموعی طور پر دھرنوں اور احتجاج کے نتیجے میں ڈیزل کی قیمت میں 46 روپے کمی ہو چکی ہے ، جو جماعت اسلامی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ جماعت اسلامی پر تنقید کرتے تھے کہ وہ حکومت کے ہاتھوں ٹریپ ہو گئی ہے ۔ دراصل ایسے لوگوں نے نہ کبھی عوام کے لیے کوئی تحریک چلائی ہے اور نہ ہی انہیں تحریک چلانے کا طریقہ معلوم ہے ۔

وہ ہمیشہ مار دھاڑ اور توڑ پھوڑ کو ہی احتجاج سمجھتے ہیں اور فوری نتائج کے خواہاں ہوتے ہیں، لیکن جماعت اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ پُرامن احتجاج کے ذریعے بھی مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالجبار خان نیازی، ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عدنان احمد خان، سابق امیر جماعت اسلامی دوآبہ حاجی ملک نذیر، امیر جماعت اسلامی دوآبہ ملک صفدر اور سابق امیر ضلع قاری شیر محمد صابر بھی موجود تھے ۔ سینکڑوں افراد نے کیمپ کا دورہ کیا اور دستخط کرکے جماعت اسلامی کے عوامی مطالبات کی حمایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...