تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات، تین بڑے گروپس کا انتخابی اتحاد

تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات، تین بڑے گروپس کا انتخابی اتحاد

حبیب نواز وینس صدر اور مظہر اویس جنرل سیکرٹری کے متفقہ امیدوار نامزد

بھیرہ (نامہ نگار) تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات برائے سال 2027ء کے لیے شفیق الرحمن بھٹی گروپ، پروفیشنل گروپ اور فاؤنڈر گروپ نے مشترکہ انتخابی اتحاد قائم کرتے ہوئے صدارت کے لیے مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے لیے چوہدری مظہر اویس ایڈووکیٹ کو اپنا متفقہ امیدوار نامزد کر دیا۔بھیرہ بار کے بانی اور سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات 12 دسمبر 2026ء کو منعقد ہوں گے ۔ بار کے ووٹر ممبران کی تعداد تقریباً 180 ہے ، جن میں سے 160 کے قریب وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بار کے تینوں بڑے گروپس نے باہمی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ متحدہ گروپ کو تقریباً 85 فیصد وکلاء کی حمایت حاصل ہے ۔متحدہ گروپ کے امیدواروں کا اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا گیا، جس میں 120 سے زائد وکلاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر اتحاد کے مرکزی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تینوں گروپس کے اتحاد کا بنیادی مقصد تحصیل بار بھیرہ کی بہتری، ترقی، وکلاء کے وقار میں اضافہ اور ان کے مسائل کا مشترکہ طور پر حل یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت اور یکجہتی کے ذریعے بار کی فلاح و بہبود اور وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...