متعدد ایس ایچ اوز سمیت پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے
انسپکٹر محمد اظہر اقبال تھانہ کوٹ مومن، انسپکٹر عنصر ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید تعینات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد ایس ایچ اوز سمیت پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توقیر محمدنعیم کے احکامات پر ضلع بھر میں پولیس افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ انسپکٹر محمد اظہر اقبال کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن جبکہ وہاں تعینات انسپکٹر عنصر عباس کو ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید تعینات کر دیا گیا۔ انسپکٹر محمد طفیل ارباب کو تھانہ لکسیاں سے تھانہ میلہ، انسپکٹر محمد اقبال کو تھانہ جھال چکیاں سے تھانہ کینٹ، انسپکٹر اعجاز احمد کو تھانہ کینٹ سے انچارج ڈی آئی بی، انسپکٹر عمر فاروق شاہ کو پولیس لائن سے تھانہ جھال چکیاں اور انسپکٹر محمد طاہر کو پولیس لائن سے تھانہ سلانوالی تعینات کیا گیا ہے ۔
انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر ذیشان اقبال کو ایس ایچ او تھانہ شاہ پور سٹی جبکہ وہاں تعینات افسر کو لائن آفیسر بنا دیا گیا۔ اسی طرح محمد اقبال اور توقیر احمد کو تھانہ شاہ پور صدر، محمد عاصم کو تھانہ بھاگٹانوالہ، افضال احمد ساجد کو تھانہ ساہیوال اور مدثر حسین کو تھانہ فیکٹری ایریا کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جبکہ محمد اقبال کو تھانہ ساہیوال اور احمد مظہر کو تھانہ فیکٹری ایریا سے پولیس لائن تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ محمد اونیب کو انچارج چوکی چک مبارک اور عاشر عظیم کو تھانہ میلہ سے تھانہ جھال چکیاں (ایس ایس او آئی یو) ، ایس آئی منور اقبال کو تھانہ کوٹمومن سے انچارج چوکی ہجن اور ایس آئی عبدالحفیظ کو انچارج چوکی ہجن سے تھانہ میلہ (ایس ایس او آئی یو) تعینات کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments