2300 کنال اراضی کے جعلی انتقالات کامعاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا

2300 کنال اراضی کے جعلی انتقالات کامعاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا

گیاڈسٹرکٹ کلکٹر کو90روز میں فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوھرآباد کے نواحی موضع گروٹ میں2300 کنال اراضی کے مبینہ جعلی انتقالات کامعاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیاڈسٹرکٹ کلکٹر کو90روز میں فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے درخواست گزار محمد احسان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن نمبر رٹ پٹیشن WP 68367/2026 پر عدالت نے 6 نومبر 2026 کو حکم جاری کرتے ہوئے معاملہ ڈسٹرکٹ کلکٹر خوشاب کو بھجوا دیا۔

درخواست گزار کے مطابق انتقال نمبر 5796 کے تحت 936 کنال، انتقال نمبر 4967 کے تحت 920 کنال اور انتقال نمبر 5798 کے تحت 435 کنال اراضی کی مبینہ جعلی وراثتی منتقل کی گئی، جبکہ انتقال نمبر 5211 کے ذریعے اراضی آگے فروخت کیے جانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔جسٹس ملک وقار حیدر اعوان نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر خوشاب تمام متعلقہ فریقین کو سماعت کا موقع دے کر قانون اور قواعد کے مطابق وجوہات پر مشتمل تحریری فیصلہ مصدقہ عدالتی حکم موصول ہونے کے 90 روز کے اندر جاری کریں۔ عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...