مسلح افواج قوم کی عزت، غیرت اور وقار کی علامت ، ذیشان اسلم
افغانستان کی جانب سے ہونیوالی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور دامن مہاڑ کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ ہماری جراتمند مسلح افواج قوم کی عزت، غیرت م عزم اور وقار کی علامت ہیں ، انہوں ننے افغانستان کی جانب سے ہونیوالی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا کہ ہماری امن پسندی بزدلی کی علامت نہیں ، اپنی رہائش گاہ نیو سیٹلائٹ ٹاون جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے اپنے ازلی دشمن بھارت کے ایماپر برادر اسلامی ملک سے ہونیوالی در اندازی پرانتہائی صبر و استقلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائی لیکن اسے ہماری کمزوری سمجھ لیا گیا، اب حالت اس نہج پر پہنچ گئے تھے کہ افغانستان کی خوش فہمیوں کو دور کرنا ضروری ہو گیا انہوں نے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ، ہماری مسلح افواج کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کیخلاف میدان میں اتریں ااور پاکستان کے 23کروڑ عوام اپنی جراتمند افواج کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments