سی ای او چوہدری وقاص گل کواساتذہ تنظیموں کے وفد کی مبارکباد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے نئے تعینات ہونیوالے سی ای او چوہدری وقاص گل کواساتذہ تنظیموں کے وفد نے دفتر میں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔۔۔
وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری وقاص گل کی قیادت میں ضلع سرگودھا کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے ، اساتذہ کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ، میرٹ و شفافیت کے فروغ اور اساتذہ و محکمہ تعلیم کے درمیان مؤثر رابطے کیلئے مثبت اور عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔ متحدہ محاذ اساتذہ ضلع سرگودھا اساتذہ کے جائز حقوق کے تحفظ، تعلیمی ترقی اور محکمہ تعلیم کے ساتھ تعمیری روابط کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments