تعلیمی سہولیات، انتظامی امور اور دیگر متعلقہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ

تعلیمی سہولیات، انتظامی امور اور  دیگر متعلقہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز احمد مغیث نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد اﷲ خان کے ہمراہ ای لائبریری اور اسکواش کمپلیکس کا دورہ کیا۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے دستیاب تعلیمی و کھیلوں کی سہولیات، انتظامی امور اور دیگر متعلقہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ احمد مغیث نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو جدید علمی سہولیات تک رسائی دینا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکواش کورٹ میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے ، صفائی اور دیکھ بھال کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اور نوجوانوں کی ضروریات کے مطابق تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...