تھانہ کینٹ ساجد شہید اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر مشتمل نیا کینٹ سرکل بنایا جا رہا

تھانہ کینٹ ساجد شہید اور تھانہ سیٹلائٹ  ٹاؤن پر مشتمل نیا کینٹ سرکل بنایا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ ساجد شہید اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر مشتمل نیا کینٹ سرکل بنایا جا رہا ہے سرگودھا کے مختلف تھانوں کی حدود میں رد و بدل کرنے کے ساتھ ساتھ عزیز بھٹی ٹاؤن کے نام سے نیا پولیس اسٹیشن بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔۔۔

 اے ایس پی سٹی وقار احمد خان نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بڑھتی ہوئی ابادی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ پولیس نے محکمہ داخلہ کو درخواست کی ہے کہا سرگودہا شہر میں کینٹ سرکل کے نام سے پولیس کا نیا سرکل بنایا جائے جس میں تین تھانے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کینٹ اور تھانہ ساجد شہید شامل ہوگا ۔

جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا تھانہ کینٹ تھانہ صدر اور تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں بھی رد و بدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تھانہ جھال چکیاں اور تھانہ صدر بہت بڑے ہونے کے باعث ان دونوں تھانوں کی حدود میں رد و بدل کرتے ہوئے تھانہ عزیز بھٹی ٹاؤن بھی بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...