ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7 ڈرائیور گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7  ڈرائیور گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تیز رفتاری، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے اور دیگر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر سات ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے 98 جنوبی، 79 شمالی، ٹھٹھی لمبی سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے رمضان، عاطف، عابد علی، اصغر علی وغیرہ سات افراد کو دوران ڈرائیونگ لاپروائی برتنے ، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑیوں سمیت حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...