ملک سعداللہ کو صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ کی جانب سے اعزازی شیلڈ کا اعزاز
بھیرہ (نامہ نگار) سرگودھا چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ملک سعداللہ نے صوبائی وزیر برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب سلمیٰ بٹ کی جانب سے شیلڈ آف اپریسی ایشن (اعزازی شیلڈ) ملنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز ان کے لیے نہ صرف باعثِ مسرت ہے۔۔۔
بلکہ مستقبل میں مزید جذبے، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ کی جانب سے حوصلہ افزائی اور اعتماد کا اظہار ان کے لیے قابلِ قدر ہے، جس پر وہ تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں۔ ملک سعداللہ نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے صوبائی وزیر کا عزم اور جذبہ قابلِ تحسین ہے ۔ یہ اعزاز انہیں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں بروئے کار لانے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دے گا۔اعزازی شیلڈ ملنے پر چیمبر کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں اور بھیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عطاالرحمن اقبال نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیلڈ ملک سعداللہ کی خدمات کا صوبائی حکومت کی جانب سے اعتراف ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments