برقی تنصیبات کا کسی مستند تکنیکی ٹیم سے معائنہ کرایا جائے ، فیسکو صارفین بھیرہ

 برقی تنصیبات کا کسی مستند تکنیکی ٹیم سے  معائنہ کرایا جائے ، فیسکو صارفین بھیرہ

بھیرہ(نامہ نگار) فیسکو سب ڈویژن بھیرہ کی ٹرانسفارمرز، بجلی کی سپلائی لائنوں، نیوٹرل کنکشنز، ارتھنگ اور دیگر متعلقہ برقی تنصیبات کا کسی مستند تکنیکی ٹیم سے معائنہ کرایا جائے اور وولٹیج میں کمی بیشی کی اصل وجوہات معلوم کرکے مسئلے کا مستقل بنیادوں پر تدارک کیا جائے ۔

یہ مطالبہ فیسکو صارفین خواجہ کامران نسیم اور خواجہ عبدالغنی نے ایکسیئن فیسکو آپریشنز ڈویژن بھلوال کو دی گئی تحریری درخواست میں کیا ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی وولٹیج کے باعث ان کے کمپیوٹر سرور، انوریکس 3 کلو واٹ سولر انورٹر اور یو پی ایس جلنے سے مالی نقصان ہوا ہے ۔ اس نقصان کا کسی غیر جانب دار کمیٹی کے ذریعے تخمینہ لگوا کر ازالہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...