پہلے کمیونٹی پارک کا قیام کی تیاریاں شروع
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب، ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی ہدایات کی روشنی میں وادی سون کے مرکزہی قصبہ نوشہرہ میں عوام کی سہولت کیلئے پہلے کمیونٹی پارک کا قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد نوشہرہ اور گردونواح کے شہریوں، خصوصا بچوں، بزرگوں اور فیملیز کو ایک صحت مند، سرسبز اور پرسکون تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے ۔ منصوبے کے تحت کمیونٹی پارک میں سرسبز لان اور خوبصورت پھولوں کی کیاریاں،صبح و شام کی چہل قدمی کے لیے کشادہ واکنگ ٹریک،بچوں کے کھیلنے کے لیے محفوظ اور جدید جھولوں،فیملیز کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ بینچز اور روشن ماحول کی فراہمی کا اہتمام کی جائے گا یہ کمیونٹی پارک نوشہرہ کی ترقی میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments