مظفرپور شمالی میں دو برادریوں کے درمیان صلح کرادی گئی

مظفرپور شمالی میں دو برادریوں  کے درمیان صلح کرادی گئی

واں بھچراں(نمائندہ دنیا) واں بھچراں کے علاقہ مظفرپور شمالی میں دو برادریوں کے درمیان دیرینہ رنجش کی صلح کرادی گئی ۔

گزشتہ روز علاقہ کے معززین کی کاوشوں سے لال بیگ صابے خیل برادری اور ممتاز صابے خیل برادری کے درمیان مقدمہ 324 کی دشمنی کی صلح ہوگئی ہے کچھ ماہ قبل ممتاز صابے خیل کے بیٹے نے لال بیگ صابے خیل کے بیٹے محمد رتاس کو فائر مارے تھے جس سے وہ شدید زخمی ہوا تھا ۔اس دشمنی کو ختم کرنے کے لیے علاقہ کے معززین ملک اشرف کندی نے شرکت کی ۔ ۔ ملک حیات اروڑی خیل ، اسلم خان چھدروخیل ، فتح خان پٹھان اور غلام یٰسین صابے خیل سمیت دیگر نے دن رات کوشش کی صلح کی تقریب میں دونوں برادریوں سمیت علاقہ کے سینکروں افراد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...