کرایہ داری اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ملزم گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، کرایہ داری اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل سب انسپکٹر عمران خان اور انکی ٹیم نے دوران سرچ آپریشن چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ محمد حسن ولد زلمی سکنہ جنوبی وزیرستان نے غیر آباد خالی جگہ پر رہائش رکھی ہوئی ہے اور تھانہ میں یا خدمت مرکز میں اندراج نہیں کرایا۔جبکہ ایک اور کاروائی میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر محمد الطاف ولد محمد عبداللہ سکنہ ضلع چنیوٹ کو گرفتار کیا ۔جو کہ لاؤڈ اسپیکر کا اونچی آواز میں استعمال کرکے چھلیاں فروخت کر رہا تھا ۔اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈال رہا تھا۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments