عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ،اہلبیت کانفرنس
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)انٹر نیشنل ختم نبوت کے زیر اہتمام چوتھی ختم نبوت عظمت صحابہ ،اہلبیت کانفرنس رائل مارکی ہال میں منعقد ہو ئی۔
جس سے مولانا آصف معاویہ،مولانا زاہد محمود قاسمی ،مفتی عبدالقدوس ترمذی،مولانا شاہ نواز،قاری احمد علی ندیم،مولانا کلیم اﷲ ربانی نے خطاب کیا مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت فضیلت اور موجودہ دور میں اسکے تحفظ کی ضر ورت پر زور دیا انھوں نے سیرت النبی ﷺ،سیرت صحابہ، عظمت اہل بیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے اس عقیدے کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے ۔انھوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کی اہمیت اجاگر کرنے کے ساتھ نوجوان نسل کو صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کی تعلیمات اور قربانیوں سے روشناس کرایا جائے انتظامیہ نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مولانا عرفان ستار ،اسلم فاروقی کو مبار ک باد دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments