پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کے لیے قربانیاں دی ہیں،زبیر حمزہ
داؤدخیل(نماندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میانوالی کے صدر زبیر حمزہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ 30 نومبر صرف ایک تاریخ نہیں، یہ پاکستان میں جمہوریت، عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد کی یادگار ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کے لیے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو آئین دیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی جمہوری مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ضلعی صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا، پارلیمنٹ کو طاقتور بنایا، صوبوں کو حقوق دیئے۔ اور عوام کو ووٹ کی طاقت کا احساس دلایا۔ آمریت کے ہر دور میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جیلیں کاٹیں، کوڑے کھائے ، لیکن جمہوریت کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا زبیر حمزہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ میانوالی میں 30 نومبر کو یوم تاسیس کی تقریب میں پارٹی کے نظریاتی کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments