تشدد و ہراسانی کے خاتمے کی 16 روزہ عالمی مہم کی شاندار افتتاحی تقریب

 تشدد و ہراسانی کے خاتمے کی 16 روزہ  عالمی مہم کی شاندار افتتاحی تقریب

میانوالی (نامہ نگار)پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے زیرِ اہتمام خواتین کے حقوق اور ان کے خلاف تشدد و ہراسانی کے خاتمے کی 16 روزہ عالمی مہم کی شاندار افتتاحی تقریب دارالامان میانوالی میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ملک محمد ناصر تھے ۔

 جنہوں نے انچارج دارالامان میڈم سمیرا صدیق کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خواتین کے حقوق کے تحفظ اور آگاہی کے پیغام کو عام کرنے کے لیے فضا میں رنگ برنگے غبارے بھی چھوڑے گئے ۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کی یہ تقریبات 25 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...