خیل نمبر 1میں جعلی امیدوار دوسرے طالبعلم کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول عیسی\' خیل نمبر 1میں جعلی امیدوار دوسرے طالبعلم کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے گرفتار ہو گیا۔
دو نمبری پکڑی گئی سنٹر سپرنٹنڈنٹ واجد منیر شاہ کے مطابق سرگودھا بورڈ کے تحت یہاں سکول میں دوسرا سالانہ انٹرمیڈیٹ کا ریاضی پارٹ ون کا پیپر ہو رہا تھا نعیم اختر انسپکٹر رولنمبر نے دوران پڑتال ملزم ریحان خان کو ارسلان نامی لڑکے کی جگہ پیپر حل کرتے ہوئے پکڑ لیا جس سے پیپر لے کر رپورٹ بنا دی گئی ۔سنٹر سپرنٹنڈنٹ نے جعلی امتحانی امیدوار کے خلاف تھانہ عیسی\' خیل میں بورڈ ایکٹ 1950 کے تحت مقدمہ درج کروا دیا اور دوسرے امیدوار کو موجودہ و آئندہ امتحان کے لیئے نااہل قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments