نان کسٹم سگریٹ کی سمگلنگ ناکام لاکھوں کے غیر ملکی سگریٹ کار سے برآمد
میانوالی (نامہ نگار)جوائنٹ چیک پوسٹ بھٹانوالا انٹر چینج کی کاروائی، نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام، لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ کار سے برآمد، ملزم گرفتار، کسٹم حکام کے حوالے ۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر بین الصوبائی و جوائنٹ چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی و چیکنگ کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔انچارج جوائنٹ چیک پوسٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جہانگیر اور انکی ٹیم نے کسٹم اہلکاروں کے ہمراہ کار کو چیک کیا۔دوران چیکنگ کار میں سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ برآمد ہوئی جو کہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ میانوالی پولیس نے ملزم کو سگریٹ اور کار سمیت تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments