Published on:21 February, 2019

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ایک اور نشست بڑھ گیا

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) قومی اسمبلی کے حلقہ 91 سے دوبارہ پولنگ میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما عامر سلطان چیمہ نے ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان سے حلف لیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے ارکان نے ڈیسک بجا کر رکن قومی اسمبلی کا خیر مقدم کیا اور مبارک باد دی۔ بعد ازاں انہوں نے رولز آف ممبرز پر دستخط کیے اور یوں تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستیں 157 ہوگئی ہیں۔
20یاد رہے کہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ 12,028 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی 3134 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔
اس سے قبل سرگودھا کے حلقہ این اے 91 کی دوبارہ گنتی کے دوران ریٹرننگ آفیسر کے جانب سے پولنگ بیگز کی سیلیں ٹوٹی ہونے اور بیگز غائب ہونے کی انکوائری رپورٹ سامنے آئی تھی جس کے بعد این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کروانے کا حکم دیا گیا تھ
واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 کے موقع پر این اے 91 سرگودھا کے حلقے کے عامر سلطان چیمہ منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں جیت کے ووٹ کا مارجن انتہائی کم ہونے ن لیگی امیدوار ذوالفقار بھٹی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں وہ صرف 87ووٹوں کی برتری لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔
پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ کی جانب سے تیسری بار دوبارہ گنتی کی درخواست سپریم کورٹ میں دی گئی جس پر سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے۔ پانچ نومبر 2018 کو دوبارہ گنتی شروع ہوئی۔ 29 نومبر کو سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا، پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ کے ایک لاکھ 7 ہزار 937 اور (ن) لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کے 1 لاکھ 6 ہزار 651 ووٹ نکلے ،اس طرح عامر سلطان چیمہ کو 1286 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی تاہم ریٹرننگ آفیسر نے اسے نا مکمل نتیجہ قرار دے کر رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ، ریٹرننگ آفیسر نے واضح کیا تھا کہ 20 پولنگ سٹیشنوں کے تھیلوں کی سیلیں تبدیل شدہ ہیں،پانچ پولنگ سٹیشنوں کے تھیلے ہی غائب ہیں۔۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں