نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے: فاروق ستار

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئر رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور دیگر علاقوں میں آزادی کے بعد سرکاری ملازمین آباد ہوئے، سرکاری کوارٹرز سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے باوجود بے دخل نہیں کیا گیا تھا۔

فاروق ستار نے کہا کہ سرکاری کوارٹرز میں موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مشکلات ہیں، حکومت نے ملازمین کی داد رسی کی یقین دہائی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ کوارٹرز نہیں ملے تو ان کو ایک اچھی سوسائٹی بنا کر مکان دیے جائیں، 5 ہزار سے زائد خانہ بدوش ملازمین کا یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق ملنے چاہئیں، سرکاری ملازمین کے لیے مختص رہائشی زمین ان سے واپس نہ لی جائے، بیواؤں اور یتیم بچوں کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل نہیں ہونے دیں گے، انتظامی یونٹس کے قیام سے قبل سرکاری کوارٹرز کا مسئلہ حل کیا جائے۔

گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم ترجمان نے کہا کہ مراد علی شاہ صوبے کے انتظامی اور مالی امور انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...