وفاقی آئینی عدالت کا وراثت سے متعلق فیصلہ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے وراثت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا جبکہ عدالت نے کہا کہ وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اس کے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں، جائیداد تقسیم میں مرد حقدار نہ ہو تو قریبی رشتہ دار (کزن ) خودبخود حقدار نہیں بن جاتا۔
گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دیں، آئینی عدالت کے مطابق وراثت میں قرابت داری اور خونی رشتے کا اکیلے اطلاق نہیں ہوتا، جائیداد کی تقسیم اسلامی قانونِ وراثت اور مقررہ قانونی زمروں کے تحت ہوگی، بیوہ اور بہنوں کے حصے کے بعد بچنے والی جائیداد پر عصبہ(مرد رشتہ دار) کا حق ہوگا۔
عدالت نے کہا کہ قانونی عصبہ کی موجودگی میں رد کا اصول نافذ نہیں کیا جا سکتا، مقررہ حصص کی تقسیم کے بعد ایک بقیہ حصہ چچا زاد بھائی کا بنے گا، عدالت نے وراثت کے مقدمے میں چچا زاد بھائی کا دعویٰ درست قرار دے دیا۔
آئینی عدالت نے کہا کہ محض ریونیو انٹریز یا فارملٹیز سے اصل حق تبدیل نہیں ہوتا، مقدمہ میں شہری محمد اصغر کی وفات کی بعد جائیداد کی تقسیم کا تنازع تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments