آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سابقہ ڈی جی نیب کی اپیل منظور کرتے ہوئے سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا۔
آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ سلیم شہزاد کی ڈگری سے متعلق نیب خود سپریم کورٹ میں تصدیق کر چکا ہے، دہائیوں کے بعد نئے شواہد کے بغیر دوبارہ تحقیقات پہلی رپورٹ کے بر خلاف ہے۔
عدالت نے کہا کہ سلیم شہزاد کی نیب میں تقرری کے وقت کسی فریب جعل سازی، یا غلط بیانی کا الزام نہیں ہے، سلیم شہزاد کے خلاف چارج شیٹ، الزامات اور کارروائی کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments