2019ء: سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ آئی جی کو پیش

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) رواں سال 2019ء کے دوران پولیس کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کر دی گئی۔

آئی جی سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال 49 ہزار 384 ملزمان گرفتار ہوئے، 1114 پولیس مقابلے ہوئے، 504 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 39 ڈکیت، 8 دہشت گرد اور ایک اغوا کار ہلاک ہوا، 39دہشت گرد، 21 ٹارگٹ کلرز اور 10 اغوا کار گرفتار ہوئے، 13 ہزار 557 ڈکیت، 1534 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

20 ہزار967 ملزمان مفرور ہوئے، 13ہزار 697 اشتہاری قانون کی گرفت میں آئے، جرائم کے خلاف جنگ کے دوران 25 افسران اور جوان شہید ہوئے، 219 کلوسے زائد دھماکا خیز مواد، 665 فیوز، ڈیٹونیٹرز اور دیگر برآمد کئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں