اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 10 پیسے سستا

تجارت

لاہور: (دنیا نیوز) رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ اور انٹر نیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 155 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 154 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں عالمی خبریں اور آئی ایم ایف کی طرف سے دوسری قسط بطور قرض ملنے کی صورت کے بعد روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہوا ہے ، آئندہ یہ تسلسل برقرار رہ سکتا ہے، جس کے بعد روپیہ مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان غیر ملکی خبر رساں ادارے کو کہہ چکے ہیں کہ حکومت نے روپے کی قدر میں اضافے کے حوالے سے تجزیہ کردہ اقدامات عمل درآمد کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر نیچے آ رہا ہے۔ ڈالر کے بہاؤ یعنی گردش اور مقامی کرنسی پر توجہ میں اضافے کی وجہ سے کرنسی ڈیلرز کو آئندہ ماہ روپے کی قدر میں مزید اضافے کی امید ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں