ظفر اقبال حسین کو نیا سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی مدت ملازمت مکمل ہو گئی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال حسین نئے سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے رولز کے تحت گریڈ اکیس کے آفیسر ظفر اقبال کو سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کیا۔

ظفر اقبال حسین تاحکم ثانی سیکریٹری الیکشن کمیشن رہیں گے۔ ظفر اقبال اس وقت پنجاب میں صوبائی الیکشن کمشنر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر یہ فیصلہ کریں گے کہ ظفر اقبال ہی سیکریٹری الیکشن کمیشن رہیں گے یا نئی تقرری ہو گی؟ بابر یعقوب فتح محمد چار سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد ایک سال کی توسیع پر تھے جو مکمل ہو چکی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں