ہراسگی الزامات پر دپیکا کے سابق منیجر کی خودکشی کی کوشش

  ہراسگی الزامات پر دپیکا کے سابق منیجر کی خودکشی کی کوشش

بھارت میں ان دنوں می ٹو مہم جاری ہے.

لاہور(نیٹ نیوز) ۔اس حوالے سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے سابق منیجر اور ایک ٹیلنٹ فلم ایجنسی کے شریک بانی انرباہ داس بلا پر بھی متعدد نئی اداکاراؤں اور ماڈلز نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات عائد کئے تھے ،انرباہ داس بلا نے اگرچہ الزامات کو مسترد کیا تھا تاہم مسلسل ذہنی پریشانی اور دباؤ کے باعث انہوں نے گزشتہ شب 12 بجے کے بعد ممبئی کے واشی پرانا پل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بچا لیا۔ رپورٹ کے مطابق انرباہ داس بلا نے پولیس کو بتایا وہ الزامات عائد کئے جانے کے بعد سخت دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھے ۔ واضح رہے کہ انرباہ پر الزامات سامنے آنے کے بعد انہیں دپیکا کی تنظیم دی لائیو لو لاف فاؤنڈیشن نے ملازمت سے فارغ کردیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں