ڈریو بیری مور بیروزگاری سے چھٹکارے کیلئے وزن کم کرنے میں مصروف
ہا لی ووڈ کی معصوم شکل اداکارہ ڈریو بیری مور وزن بڑھنے کے باعث بیروزگاری کا شکار ہیں اور اب انہوں نے اس سے چھٹکارے کیلئے وزن کم کرنا شروع کر دیا ہے
لاس اینجلس (اے این این)ہا لی ووڈ کی معصوم شکل اداکارہ ڈریو بیری مور وزن بڑھنے کے باعث بیروزگاری کا شکار ہیں اور اب انہوں نے اس سے چھٹکارے کیلئے وزن کم کرنا شروع کر دیا ہے اور اداکارہ نے تین ماہ میں اپنا 25 پونڈ وزن کم کر لیا۔ڈریو بیری مور ہالی ووڈ کی اے کلاس ایکٹریس ہونے کے ساتھ ساتھ دو بچوں کی ماں بھی ہیں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی اور نئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ایک خصوصی ڈائٹ پلان اور ورزش پر عمل کرتے ہوئے تین ماہ میں اپنا پچیس پونڈ وزن کم کر لیا ہے ۔