متھیر ا طلاق پر صرف خاتون کو قصوروار ٹھہرانے کیخلاف بول پڑیں

متھیر ا طلاق پر صرف خاتون کو  قصوروار ٹھہرانے کیخلاف بول پڑیں

اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مطلقہ خاتون کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے گالی کی طرح سمجھاجاتاہے ،لوگ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہرا تے ہیں جوظلم ہے ۔

لاہور(این این آئی) اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں علیحدگی کی صورت میں مرد پر انگلی نہیں اٹھائی جاتی بلکہ تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف خاتون پر عائد کر دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تصویر کا ایک رخ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دونوں طرف کا جائزہ لینا چاہیے اور پھر فیصلہ کرناچاہیے ۔ میرے بارے میں بھی لوگ مختلف طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن مجھے ان کی رتی برابر پرواہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں