تاپسی پنوں خامیاں نکالنے کے بجائے مثبت سوچ کی قائل
گلاس آدھا خالی دیکھنے کے بجائے آدھا بھرا ہوا دیکھنا پسند کرتی ہوں :اداکارہ
لندن(شوبز ڈیسک) اداکارہ تاپسی پنوں بے باک انداز میں بات کرنے کیلئے مشہور ہیں اورہرجگہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے ملک بھارت کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہر ملک کی خامیاں اورخوبیاں ہوتی ہیں لہٰذا یا تو میں ان خامیوں کو لے کر بیٹھ جاؤں اور اسی پر تنقید کرتی رہوں یا پھر اگر میں کچھ اچھا کرسکتی ہو ں تو وہ کروں۔ تاپسی نے کہا میں گلاس آدھا خالی دیکھنے کے بجائے آدھا بھرا ہوا دیکھنا پسند کرتی ہوں اورمیرے خیا ل میں ہیں چیزوں سے خامیاں نکالنے کے بجائے مثبت سوچ کی قائل ہو ں ۔