جو کشمیر میں ہو رہا ہے‘ اتر پردیش کیساتھ بھی ہو سکتا ہے ،سماج وادی پارٹی
سماج وادی پارٹی کے رہنما اکلیش یادیو نے کشمیر یوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو کشمیر میں ہو رہا ہے ،
لکھنو(صباح نیوز)سماج وادی پارٹی کے رہنما اکلیش یادیو نے کشمیر یوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو کشمیر میں ہو رہا ہے ، کل اتر پردیش کے عوام کیساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔ لکھنو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370کی منسوخی بی جے پی کے منشور میں شامل تھی، اگر مودی حکومت کا یہ فیصلہ اتنا ہی عظیم ہے تو اہل کشمیر مسلسل 23 روز سے گھروں میں کیوں محصور ہیں؟ اس فیصلے پر مودی حکومت نے کشمیریوں سے رائے کیوں نہیں لی؟