عوام کا پیسہ ماضی کے برعکس عوام پر خرچ ہورہا:مریم نواز

عوام کا پیسہ ماضی کے برعکس عوام پر خرچ ہورہا:مریم نواز

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ عوام کا پیسہ ماضی کی روایات کے برعکس اب عوام کو ریلیف دینے پر ہی خرچ ہو رہا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سے گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہمی پروگرام کے اجرا پر مبارکباد دی اورکہاکہ صوبائی کابینہ نے عوام دوست پروگرام کی منظوری دیکر تاریخ ساز اقدام کیا۔ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کاپیسہ ماضی کے برعکس عوامی ریلیف پر ہی خرچ ہو رہا ہے ۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بجلی بلوں میں فی یونٹ 14روپے کا ریلیف عوام کیلئے ٹھندی ہوا کا جھونکا ہے ۔سپیکر نے بجلی بلوں پر عوام کو 46ارب روپے کے ریلیف دینے کو تاریخ ساز اقدام قرار دیا۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان و دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں