9مئی ،پریس کانفر نس کرنیوالوں کو کٹہرے میں لائیں، حنیف عباسی

 9مئی ،پریس کانفر نس کرنیوالوں کو کٹہرے میں لائیں، حنیف عباسی

راولپنڈی ، اسلام آباد (نیوزرپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ پریس کانفرنس کروا کر جنہیں چھوڑا گیا وہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں میں شامل ہیں۔

تین بار اسلام آباد پر حملے کئے گئے ، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کٹہرے میں لانا ہوگا، جن لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی گئی ان کو بھی کٹہرے میں لایا جائے ، راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ ایٹمی پروگرام اس قوم کا ہے اور ملک کیخلاف سازش پر نظر رکھنی ہے ، پاکستان کو شام اور عراق ماڈل پر پرکھا جا رہا ہے ۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر ہورہی تھی تو کچھ لوگ پاکستان پر حملہ آور تھے اور 26 نومبر کو پاکستان پر حملہ کر کے ملک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ۔ آج افغانستان جیسا ملک بھی ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے اور پی ٹی آئی والے اس پر شادیانے بجا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی باتیں بہت پرانی ہیں ،حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت گامزن ہے ، ترسیلات زر میں  ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں 1 سال میں21 ارب70 کروڑ ڈالر ترسیلات زر آئے ہیں، ساڑھے 7 ارب ڈالر سعودی عرب سے آئے ہیں۔950 ارب پہلی بار سرپلس ہوا ، انٹرسٹ ریٹ 13 فیصد پر آیا ہے ، ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور سرمایہ کاری بھی آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں