پاکستان کا ایشین ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

 پاکستان کا ایشین ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے سرکاری شعبے کے پنشن نظام میں اصلاحات اور اس کو مالی طور پر زیادہ پائیدار اور شفاف بنانے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50کروڑ ڈالر قرض حاصل کرنے کا پروگرام تجویز کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے پیش ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کا مقصد پنشن واجبات سے پیدا ہونے والے مالی دبا ؤکو کم کرنا اور نظام میں ساختی اصلاحات کے ذریعے ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے ۔ پروگرام کے تحت اصلاحات کے 3بڑے شعبوں پر کام کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ایک ایسا فریم ورک تشکیل دیا جائے گا جو پنشن نظام کو طویل مدت کیلئے پائیدار بنانے کے ساتھ ساتھ پنشن واجبات کے مالی نظم و نسق کو بہتر بنائے ۔دوسرے مرحلے میں ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن سکیم کے عملی ڈھانچے اور نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں