پاکستان کی عراق میں کویتی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی عراق میں کویتی قونصل  خانے پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(وقائع نگار) وزارت خارجہ نے عراق کے شہر بصرہ میں کویت کے قونصل جنرل کے دفتر پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گزشتہ روز قونصل خانے کی عمارت میں زبردستی داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کی گئی، جو ایک قابلِ مذمت عمل ہے ۔پاکستان نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سفارتی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین، خصوصاً ویانا کنونشن برائے قونصلر تعلقات کے منافی ہیں۔ترجمان نے زور دیا کہ سفارتی اور قونصلر مشنز کی سکیورٹی اور حرمت کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے ۔ پاکستان نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر بھی زور دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سفارتی مشنز کے احترام اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے اپنے اصولی مو قف کا اعادہ کرتا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں