امریکی حملے ٹلنا عارضی بہتری،چاربرادر اسلامی ممالک فائدہ اٹھائیں:فضل الرحمن

امریکی حملے ٹلنا عارضی بہتری،چاربرادر اسلامی ممالک فائدہ اٹھائیں:فضل الرحمن

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الر حمن نے امریکا ایران عارضی جنگ بندی پراپنے پیغام میں کہا کہ امریکی حملے کا ٹل جانا عارضی بہتری ہے۔۔۔۔

 پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک اس موقع

 سے فائدہ اٹھائیں۔پائیدار امن کے لئے مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے ۔مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ اسلامی برادری کا اس بات پر متفق ہونا ضروری ہے کہ اسرائیل کا وجود اب عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے ۔ عرب اور خلیجی ممالک فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی صورت میں ہی اپنے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندئہ تعبیر کرسکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں