ایران امریکا جنگ بندی پر شرط لگانیوالا کروڑ پتی بن گیا

ایران امریکا جنگ بندی پر شرط لگانیوالا کروڑ پتی بن گیا

لاہور(نیٹ نیوز)عالمی واقعات اور سیاست پر شرطیں لگانے والی مشہور ویب سائٹ ‘پولی مارکیٹ’ پر ایک گمنام صارف نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی کی بالکل درست پیش گوئی کر کے چار لاکھ ڈالرز یعنی کروڑوں روپے جیت لیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پولی مارکیٹ کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ایک اکاؤنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس صارف نے دو ایسی شرطیں لگائیں جو حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں۔اس شخص نے نہ صرف ایران کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کے آغاز کا صحیح وقت بتایا بلکہ بدھ کے روز ہونے والی جنگ بندی کی تاریخ کی بھی بالکل درست پیش گوئی کی۔اس غیر معمولی جیت نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور کئی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ محض قسمت کا کھیل نہیں بلکہ ‘انسائیڈر ٹریڈنگ’ یعنی اندرونی معلومات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں