صومالی لینڈ میں اسرائیلی سفارتی نمائندے کا تقرر، پاکستان سمیت 12 ممالک کی مذمت

صومالی لینڈ میں اسرائیلی  سفارتی نمائندے کا تقرر، پاکستان  سمیت 12 ممالک کی مذمت

اسلام آباد(وقائع نگار)اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندے کے تقرر پر پاکستان سمیت 12 ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان ،مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجیریا، سعودی عرب، فلسطین، ترکیہ، انڈونیشیا اور کویت نے اسرائیلی اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا گیا ہے ، وزرائے خارجہ نے یکطرفہ اقدامات کے خلاف واضح مو قف اختیار کیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اعلامیہ میں صومالیہ کی وحدت اور خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں