اگر ایران کا مقابلہ نہیں کر سکے تو چین کیساتھ تصادم سے محتاط رہیں بیلاروس کے صدر کا امریکا کو انتباہ

 اگر ایران کا مقابلہ نہیں کر سکے تو  چین کیساتھ تصادم سے محتاط رہیں  بیلاروس کے صدر کا امریکا کو انتباہ

منسک(آئی این پی )بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن ایران کا مقابلہ نہیں کر سکا تو اسے چین جیسے بڑے ملک سے تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔

روسی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دور نے یہ حقیقت واضح کردی کہ امریکا کو جتنا طاقتورسمجھا جاتا ہے وہ اتنا مضبوط نہیں، چین جیسی بڑی معاشی و عسکری طاقت کے سامنے امریکا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ لوکاشینکو نے ؤکہا کہ امریکا کے اصل مفادات دنیا بھر میں تیل اور گیس کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا ہے اور وہ اپنے مقاصد کے لیے مختلف راستے اختیار کرتا ہے۔

انہوں نے امریکا کی پالیسیوں کو دوہرے معیار کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا، کیوبا اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اقدامات اصل آمریت کی مثال ہیں۔انہوں نے مغربی انسانی حقوق کے دعوئوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خود کو جمہوریت کا علمبردار کہتا ہے لیکن وہاں حقیقی جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام نظر نہیں آتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں