ایران میں6ائیرپورٹ ، فضائی حدود جزوی بحال
تہران ،مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ائیرپورٹس کو کھول دیا گیا مشرقی ایران کے فضائی راستے صبح 7 بجے سے دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے تمام ائیرپورٹس کی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو جائیں گی لیکن اس کیلئے کوئی فوری ٹائم فریم نہیں دیا گیا،ایران نے ملک کے 6 ائیرپورٹ کھول کر ملک کی فضائی حدود کو 50 دن بعد جزوی طور پر بحال کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سمیت مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ائیرپورٹس کو کھول دیا گیا ہے ۔دوسری جانب ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مشرقی ایران کے فضائی راستے صبح 7 بجے دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی پروازوں کو مشرقی علاقے سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق ایران کے تمام ائیرپورٹس کی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو جائیں گی لیکن اس کیلئے کوئی فوری ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے درمیان پہلے سے عائد پابندیاں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم آج دوپہر تک ایران سے پروازوں کی آمد و رفت شروع نہیں ہوئی تھی۔