اسرائیل سکیورٹی بہانہ بنا کر خطے میں زمین پر قبضہ کر رہا:ترکیہ

اسرائیل سکیورٹی بہانہ بنا کر خطے میں زمین پر قبضہ کر رہا:ترکیہ

اسرائیل کی پالیسی توسیع پسندانہ عزائم پر مبنی ہے :ترک وزیر خارجہ حاقان غزہ، مشرقی یروشلم کے بعد اب لبنان اور شام کے علاقوں پر قبضہ کیا جا رہا

انقرہ(اے ایف پی)ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سکیورٹی کو بہانہ بنا کر خطے میں مزید زمین حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ پالیسی دراصل سکیورٹی نہیں بلکہ توسیع پسندانہ عزائم پر مبنی ہے ، نیتن یاہو کی حکومت اس کا استعمال کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے بعد اب لبنان اور شام کی طرف پیش رفت خطے میں مسلسل قبضے کی صورت اختیار کر چکی ہے ۔حاکان فیدان نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے اور طاقت کے استعمال کا سلسلہ روکا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں