بی آئی ایس پی پر تنقید غریب خواتین کے حق پر حملہ :پیپلزپارٹی

بی آئی ایس پی پر تنقید غریب خواتین کے حق پر حملہ :پیپلزپارٹی

کرپشن کے شواہد ہیں تو سامنے لائیں، ورنہ قوم سے معافی مانگیں:حسن مرتضیٰ جماعت اسلامی پہلے چندہ سسٹم کی شفافیت بتائے :حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل

لاہور،اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کرپشن زدہ کہنا سراسر جھوٹ اور غریب دشمن بیانیہ ہے ،کروڑوں مستحقین کی مدد کرنے والے پروگرام کو بدنام کرنا ناقابلِ قبول ہے ،بی آئی ایس پی پر تنقید دراصل غریب خواتین کے حق پر حملہ ہے ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر ردعمل میں پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بغیر ثبوت الزامات لگانا جماعت کی سیاسی منافقت ہے ،اگر کرپشن کے شواہد ہیں تو سامنے لائیں، ورنہ قوم سے معافی مانگیں۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ چندہ اور خیرات جمع کرنیوالے فلاحی پروگرامز پر تنقید کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے  ،جماعت اسلامی پہلے اپنے چندہ سسٹم کی شفافیت بتائے پھر سوال اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ریاستی سطح پر شفاف طریقے سے مستحقین کی مدد کر رہا ہے ،خیرات جمع کرنا اور ریاستی فلاحی نظام چلانا دو مختلف چیزیں ہیں،غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کی ہر کوشش کا بھرپور مقابلہ کریں گے ، پیپلز پارٹی ہر صورت بی آئی ایس پی کا دفاع جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں