عمران ، نورین ملاقات بارے من گھڑت خبریں چل رہیں:گوہر

 عمران ، نورین ملاقات بارے من گھڑت خبریں چل رہیں:گوہر

بانی پی ٹی آئی نے بہن سے سہیل آفریدی یا قیادت کیخلاف کوئی بات نہیں کی ملاقات کے بعد نورین خوش تھیں ، کچھ چیزیں شیئر نہیں کی جاسکتیں :گفتگو

اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی بہن نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کی خلاف کوئی بات نہیں کی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی سے فون پر رابطہ ہوا تو انہوں نے ملاقات کے احوال کا ذکرنہیں کیا اور نورین نیازی نے کہا تھا کہ وہ باہربات نہیں کریں گی۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں،عمران خان نے سہیل آفریدی یا قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی،ملاقات کے بعد نورین نیازی خوش تھیں تاہم کچھ چیزیں ایسی ہیں جو شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...