بہتری کیلئے انصاف ،قانون کی حکمرانی ضروری :اعظم تارڑ
اقلیتوں کو مذہبی آزادی ، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے سب کردار ادا کریں حکومت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے فروغ کیلئے پرعزم :وزیر قانون
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ۔ اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے ، بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ا نہوں نے کہا معاشرے میں بہتری کیلئے باہمی احترام، انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے ،وزیر قانون نے کہا قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیت ایکٹ کی تیاری میں تمام اقلیتی برادریوں سے مشاورت کی گئی، دو سالہ مشاورتی عمل کے بعد متفقہ مسودہ تیار کیا گیا ، حکومت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ،آئینِ میں مذہبی آزادی، مساوات اوراقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے ، ا نہوں نے کہا مذہبی ہم آہنگی کیلئے اجتماعی ذمہ داری، تعلیم، ذمہ دار مذہبی قیادت اور بامعنی مکالمہ ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments