ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
اسلام آباد(آئی این پی )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق قرض قدرتی آفات کے بعد فوری بجٹ معاونت فراہم کرنے کے لئے ہوگا۔
2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 14.9 ارب ڈالر براہ راست نقصان ہوا، 2022 کے سیلاب سے 15.2 ارب ڈالر کے معاشی نقصانات ہوئے جبکہ91 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے ۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی آفات سے تحفظ شامل ہوگا، آفات کے بعد مالی وسائل کی دستیابی بہتر بنائی جائیگی اور پاکستان کا ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ نظام مضبوط بنایا جائیگا۔ پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments