عمران خان ریفرنڈم کی حمایت کیسے کرسکتے ہیں :راجا ناصر
اسلا آباد (این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جو پارلیمارنی کمیٹیوں میں پی ٹی آئی اراکین کو شامل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ، وہ کیسے ریفرنڈم اور نئے صوبوں پر حکومت کی حمایت کا کہیں گے۔
یہ بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیانیے کے خلاف ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا پیغام براہ راست خود ان سے نہ سن لیں، ہمیں کسی کی بھی بات پر یقین نہیں آئے گا ،میں اور محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں ہونے دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments