جسم میں گیسوں کے ذریعے بیماری کا پتا چلانے والا کیپسول

جسم میں گیسوں کے ذریعے  بیماری کا پتا چلانے والا کیپسول

معدے اور پیٹ کے اندر گیسوں کو پہچاننے والا ایک کیپسول اپنی تیاری کے اختتامی مراحل میں ہے ۔

پرتھ(نیٹ نیوز) اس کے ذریعے جسمانی گیسوں کی نوعیت دیکھتے ہوئے ڈاکٹر بہتر طور پر مرض کی کیفیت معلوم کرسکیں گے ۔ایک عرصے تک تحقیق کے بعد آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے ذیلی ادارے ایٹمو بائیوسائنسز نے ایک انقلابی کیپسول بنایا ہے جو پیٹ میں جاکر ہرطرح کی گیسوں کی شناخت کرتا ہے ۔ پھر ماہرین ان گیسوں کو دیکھتے ہوئے مرض اور مریض کو بہتر شناخت کرسکیں گے ۔ اس پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر کائل کہتے ہیں کہ معدے میں بننے والی گیسوں کو براہِ راست جاننے سے بہت سے معمے حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کیپسول مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کا ڈیٹا ایک ایپ کے ذریعے موبائل فون پر دیکھا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں